مفتی رفیع عثمانی کی وفات پر تعزیتی اجلاس،دینی خدمات کو خراج تحسین
بوریوالا(سٹی رپورٹر )مفتی محمد رفیع عثمانی کی وفات پر علما کرام کا تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، مرحوم کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور مغفرت کی دعا کی گئی۔
تفصیل کے مطابق مفتی محمد رفیع عثمانی کی وفات پر علماء کرام کا تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں مہتمم جامعہ حنفیہ قاری محمد طیب ، قاری عبدالرزاق،حافظ منور احمد ، قاری منصور ، محمد ابوذر،یاسر راشدی،حافظ محمد ابوسفیان حنفی نے شرکت کی مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے عالم اسلام و ریاست پاکستان کے لیے عظیم سانحہ قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments