کالونی روڈ میلسی پر سیوریج کا کام ایک سال سے نامکمل

کالونی روڈ میلسی پر سیوریج کا کام ایک سال سے نامکمل

میلسی (نامہ نگار)سابقہ میونسپل کمیٹی میلسی اورموجودہ ضلع کونسل کالونی روڈ کی سیوریج لائنوں کی ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود صفائی نہ ہوسکی۔ایس ڈی او پبلک ہیلتھ کی نااہلی کے باعث ٹھیکیدار مشینیں چھوڑ کر غائب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کالونی روڈ کی از سرنوتعمیر کیلئے روڈ پر پتھر بچھایا گیا جس کے باعث سیوریج بند ہوگیا اور گٹر ابلنے سے پانی روڈ پر آنے لگا ، جس کی وجہ سے روڈ تعمیر کرنے سے پہلے پبلک ہیلتھ نے پائپ لائنوں کی صفائی کے لئے ٹھیکہ دیا۔ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ٹھیکیدار نے صفائی کا کام مکمل نہ کیا اور دو وینچنگ مشینیں مین ہولز پر لگا کر عرصہ دراز سے غائب ہو چکا ہے ۔پبلک ہیلتھ کے نااہل ایس ڈی او نے کام مکمل نہ کروایا جس کی وجہ سے کالونی روڈ کے کافی حصہ پر روڈ کی تعمیر نہ ہوسکی اور شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی وہاڑی اور کمشنر ملتان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں