وہاڑی کی 8مساجد ،1گرجا گھر کی انجمنوں کی رجسٹریشن منظور

 وہاڑی کی 8مساجد ،1گرجا گھر کی انجمنوں کی رجسٹریشن منظور

وہاڑی(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ مساجد کمیٹی کے جائزہ اجلاس میں8 مساجد اور ایک گرجا گھر کی انجمنوں کی رجسٹریشن منظوری دے دی گئی

۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے ،متعلقہ اداروں نے اپنی رپورٹس جمع کروائی ہیں ،دستاویزات مکمل ہونے پر منظوری دی گئی،ایسے کیسز جن کی دستاویزات ابھی تک مکمل نہیں ہوئیں، مکمل ہونے پر ان کی بھی منظوری دی جائے گی، مساجد کی رجسٹریشن کے لیے کمیٹی کے تمام ممبران کا متفق ہونا ضروری ہے تاکہ تمام معاملات کو احسن انداز میں پایا تکمیل تک پہنچایا جا سکے ۔ رجسٹریشن کے ایسے کیسز جن پر اعتراضات ہیں ان کو دور کیا جائے تاکہ انکی بھی رجسٹریشن ہو سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں