وہاڑی کی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کرپشن کا گڑھ گئی

وہاڑی کی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کرپشن کا گڑھ گئی

وہاڑی(نمائندہ دنیا)ڈرائیونگ لائسنس برانچ کرپشن کا گڑھ بن گئی،نان پروفیشنل اور اناڑی ڈرائیوروں کو موت کے پروانے جاری، ٹریفک حادثات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ۔

 ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک کی آشیرباد سے لائسنس برانچ عملہ دھڑلے سے کرپشن کرنے لگا ،نان پروفیشنل اور اناڑی ڈرائیوروں کو پیسے لے کر موت کے پروانے جاری کرنے لگے ،مبینہ طور پر کار موٹر سائیکل کے لائسنس کیلئے 10 ہزار، ایل ٹی وی کا 15 ہزار، ایچ ٹی وی کا 25 ہزار جبکہ پبلک سروس وہیکل پی ایس وی لائسنس کیلئے 35 ہزار نذرانہ وصول کیا جا رہا ہے ۔ سیاسی و سماجی حلقوں نے آر پی او ملتان سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں