مہنگی کھاد اورذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائیگی، محمد اقبال

مہنگی کھاد اورذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائیگی، محمد اقبال

وہاڑی(نمائندہ دنیا)ڈپٹی سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ڈاکٹر محمد اقبال نے ضلع وہاڑی کے دورہ کے موقع پر کہاکہ مہنگی کھاد اورذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائی،سٹاک پوزیشن کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔

کاشتکار مہنگی کھاد فروخت کرنے والوں کی نشاندہی کریں اور عملہ کو اطلاع دیں تاکہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔محمد اقبال نے زائد قیمت وصول کرنے والے کھاد ڈیلرز کو 1لاکھ 20ہزار روپے جرمانے کیے ، کاشتکاروں میں امپورٹڈ یوریا کنٹرول ریٹ 2240روپے فی بیگ کے حساب سے تقسیم کی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں