مسلح افرادنے محنت کش کی شادی شدہ بیٹی اغواء کر لی

مسلح افرادنے محنت کش کی شادی شدہ بیٹی اغواء کر لی

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار)مسلح کارسواروں نے محنت کش کی شادی شدہ بیٹی اغواء کر لی، جاتے ہوئے لاکھوں کی نقدی،طلائی زیورات بھی لے گئے ۔

تفصیل کے مطابق علاقہ پل مگسن کے رہائشی منظور حسین رندکے گھررات12بجے رمضان اور 3نامعلوم افراد داخل ہو ئے اور سوئی ہوئی (ح)کوگن پوائنٹ پر اغوا کرکے کارمیں ڈال کر فرارہوگئے ،جاتے ہوئے گھر سے ایک لاکھ 35 ہزار نقدی،2تولہ طلائی زیورات ،کمبل ودیگر سامان بھی ساتھ لے گئے ،مغویہ کا3سال پہلے عبدالرؤف رند کے ساتھ نکاح ہوا تھا۔ پولیس نے مغویہ کے بھائی دلشادرند کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں