یوٹیلٹی سٹورکا آٹا نجی دکانداروں کو فروخت، غریب خوار

یوٹیلٹی سٹورکا آٹا نجی دکانداروں کو فروخت، غریب خوار

جودھ پور(نمائندہ دنیا)یوٹیلٹی سٹور سرائے سدھو کا آٹا نجی دکانداروں کو فروخت ہونے لگا، غریب افراد کو آٹا و دیگر اشیاء ملنا مشکل ہو گیا،یوٹیلٹی سٹور انچارج اشفاق من پسند افراد اور سفارشی لوگوں کو سامان دینے لگا ہے۔۔۔

اکثر لوگ لائنوں میں لگ کر کھڑے رہتے ہیں اور بعد میں سامان نہ ملنے پر واپس چلے جاتے ہیں۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یوٹیلٹی سٹور انچارج اشفاق احمد لوگوں سے ایڈوانس رقم بھی لے لیتا ہے اور کچھ دن بعد ان کو سامان دیتا ہے ، افسران بالا نے سٹوری انچارج کا فرضی تبادلہ بھی کیا تھا لیکن سیاسی اثر ورسوخ اورسفارش سے کچھ ہی دن بعد دوبارہ تعینات ہو گیا۔عوامی و سماجی حلقوں اللہ دتہ، اسلم، رمضان، بابر،راشد،ظفر اقبال و دیگر نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں