دیرینہ دشمنی پر فائرنگ ایک شخص زخمی

دیرینہ دشمنی پر فائرنگ  ایک شخص زخمی

ملتان (کرائم رپورٹر)دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا ۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ چہلیک کے علاقہ میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا گیا ۔

پولیس کے مطابق گلشن آباد کے رہائشی سلیم کو بہاول،سلیم اور عرفان وغیرہ نے فائرنگ کرکے زخمی کیا، گولیاں سلیم کی ٹانگوں میں لگیں ،زخمی کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق معاملہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں