نشتر :چوری کی گئی سرکاری ادویات کی کھیپ بر آمد،2 گرفتار

نشتر :چوری کی گئی سرکاری ادویات کی کھیپ بر آمد،2 گرفتار

ملتان(نیوز رپورٹر)نشتر ہسپتال کے سکیورٹی عملہ نے پولیس کے ہمراہ چھاپہ مار کر چوری شدہ سرکاری ادویات کی بڑی کھیپ برآمد کر کے دو ملزم پولیس کے حوالے کر دئیے ۔

 تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال سے سرکاری ادویات چوری ہونے کے مختلف واقعات رپورٹ ہونے پر ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر راؤ امجد کی ہدایات پر نشتر ہسپتال کے چیف سکیورٹی آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ صباحت شیر خان نے دوائیوں کی چوری کے سدباب کیلئے سکیورٹی سپروائزر رانا شفیق کو تمام دوائی چوروں کے خلاف بلا تفریق ایکشن کیلئے متعین کیا جس پر گزشتہ سے پیوستہ رات نشتر سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے سکیورٹی سپروائزر رانا شفیق نے اطلاع کی بنیاد پر نشتر پولیس چوکی کے اہلکاروں مرتضی شیخ اور محمد علی کے ہمراہ نشتر ہسپتال کے دو او ٹی ٹیکنیشن طلبہ نعمان اور رفیق کے نشتر کے قریب کرائے کے کمرے پر چھاپہ مارا جہاں سے نشتر ہسپتال سے چوری شدہ ادویات کی بڑی کھیپ بر آمد کر کے قبضہ میں لے لی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں