نشترمیڈیکل اکیڈمک کونسل میں بیشترپروگرامز کی منظوری

نشترمیڈیکل اکیڈمک کونسل میں بیشترپروگرامز کی منظوری

ملتان(نیوز رپورٹر)وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی زیر صدارت نشتر اکیڈمک کونسل کا اجلاس ہو ا جس میں گزشتہ میٹنگ کے منٹس سمیت بیشتر پروگرامز کی منظوری دی گئی۔

مختلف تعلیمی، تدریسی، تحقیقی اور انتظامی امور، نئے انڈر گریجویٹ کورسز کے اجراء، ریسرچ ایتھکس سمیت طلبائو طالبات کے لیے ڈریس کوڈ جیسے اہم موضوعات کو زیر بحث لایا گیا، امتحانات کے حوالے سے قوائد و ضوابط ، یونیورسٹی کے احاطے میں سکیورٹی نظام مزید بہتر کرنے کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کا کہنا تھا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو ایک عظیم درسگاہ بنانے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا ۔اجلاس میں پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ ، پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی، رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس، پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج ، پروفیسر ڈاکٹر سلیم شیخ، پروفیسر ڈاکٹر زہرا نازش، پروفیسر ڈاکٹر اعظم خان، پروفیسر ڈاکٹر عارف محمود بھٹی، پروفیسر ڈاکٹر نعیم اللّہ لغاری اور ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر فواد خاکوانی سمیت اکیڈمک کونسل کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں