زکریا یونیورسٹی ، نئے میٹرز کے باوجود بجلی بل میں اضافہ

 زکریا یونیورسٹی ، نئے میٹرز کے باوجود بجلی بل میں اضافہ

ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریایونیورسٹی میں بجلی چوری روکنے کے لئے نئے میٹرزتنصیب کاڈرامہ مکمل ہوگیا،بجلی کے بل کی مدچارکروڑ سے تجاوزکرگئی ۔

زکریایونیورسٹی میں بجلی کا بل روز بروز بڑھ رہا ہے جس کوروکنے میں انتظامیہ ناکام ہوگئی ہے یونیورسٹی میں رہائش پذیر افراد ہرماہ میٹرز ریڈنگ کے مطابق بل کی ادائیگی کرتے ہیں جس پر انتظامیہ نے دعویٰ کیاکہ گھروں پرلگے میٹر خراب ہیں اور بندہیں جس کی و جہ سے ریڈنگ درست نہیں آتی اس لئے بجلی چوری ہورہی ہے جس کے بعد نئے میٹرز کی تنصیب کی مہم چلائی گئی ،تمام اساتذہ اور ملازمین بجلی کی قیمت خود ادا کریں گے ۔ ذرائع کاکہناہے کہ تمام ملازمین پہلے بھی خودہی بل اداکررہے تھے ،سردیوں میں بھی یونیورسٹی کا بل چار کروڑ سے تجاوزکرگیاہے جو نئے میٹرز لگنے سے قبل اڑھائی کروڑ کاآتا تھا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں