کشمیریوں کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا،ثاقب ظفر

 کشمیریوں کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا،ثاقب ظفر

ملتان(نیوز رپورٹر)ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ثاقب ظفر نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا،بھارت بندوق کی نوک پر حق آزادی نہیں چھین سکتا، بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کا استحصال کررہا ہے۔

 انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں،ظلم اور جبر کے ذریعے کشمیریوں کو غلام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ، اقوام متحدہ کو کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے ،جبر اور دھونس کے ذریعے کشمیریوں کی آزادی کا حق سلب نہیں کیا جاسکتا، پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔دریں اثناجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے پینا فلیکس آویزاں کئے گئے اور کشمیر کا پرچم لہرایا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں