بھارت کاکشمیرپر قبضہ قبول نہیں کرتے ،محمد حسین رانا

بھارت کاکشمیرپر قبضہ قبول نہیں کرتے ،محمد حسین رانا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )ڈٖپٹی کمشنر محمد حسین رانا نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کہا کہ ہم کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو قبول نہیں کرتے ، بچہ بچہ کشمیر کی آزادی کی جنگ میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

ہم عہد کرتے ہیں کہ بھارت کے خلاف کشمیر کی آزادی کی جنگ میں مقبوضہ کشمیر کی عوام کا ساتھ دیں گے اور آخری دم تک حمایت جاری رکھیں گے ۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد رضا نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،بھارت نے اس پر غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے جس کی تمام پاکستانی بالخصوص ضلع کوٹ ادو کی عوام پر زور مذمت کرتی ہے اور ہم کشمیری عوام کی تائید کرتے ہوئے عالمی برادری سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حق رائے دہی دیا جائے ۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر محمد حسین رانا کی قیادت میں میونسپل کمیٹی سے ڈی ایچ کیو ہسپتال تک کشمیری عوام سے اظہار یک جہتی کیلئے ریلی نکالی گئی جس میں اساتذہ، طلباء، سرکاری ملازمین، ریسکیو1122کے اہلکار وں نے شرکت کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں