اقوام متحدہ کی قراردادیں کچرے کا ڈھیر بن چکی :مفتی مظہر

اقوام متحدہ کی قراردادیں کچرے کا ڈھیر بن چکی :مفتی مظہر

ملتان(خبرنگارخصوصی)تحریک لبیک ملتان کے امیر مفتی محمد مظہر حسین اور ڈویژنل امیر علامہ مجاہد اسماعیل نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر آج بھی ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔

 انڈیا سرعام انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادیں کچرے کا ڈھیر بن چکی ہیں ،تحریک لبیک کی حکومت میں کشمیر کی آزادی کیلئے عملی طور پر جدوجہد کی جائے گی ، کشمیر با زور شمشیر آزاد ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک لبیک پاکستان ملتان کے زیراہتمام لبیک بیت المقدس و کشمیر مارچ کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لبیک بیت المقدس و کشمیر مارچ گھنٹہ گھر چوک سے پریس کلب تک نکالا گیا،اس موقع پر ڈویژنل ناظم اعلی بلال نور ، عطااللہ شاہ ،قاری محمد یونس ،مطیع اللہ ، زاہد حمید ، اظہر احمد ،قاری عبدالطیف ،نعیم حیدر ، الطاف حسین ،قاری خلیل ، سکندر حیات اور دیگر ذمہ دار بھی موجود تھے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں