آسٹریلیا کھانے پانی کا مسئلہ حل کرنے میں تکنیکی مدد دیگا

آسٹریلیا کھانے پانی کا مسئلہ حل کرنے میں تکنیکی مدد دیگا

ملتان(نیوز رپورٹر)آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کیپٹن(ر)ثاقب ظفرسے ملاقات کی، پولیٹیکل سیکرٹری مائری رابرٹسن بھی ہائی کمشنر کے ہمراہ تھیں۔ثاقب ظفر نے مہمانوں کو بتایاکہ۔۔۔

 جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اس خطے میں ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے جبکہ ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز کی مانیٹرنگ سے پبلک سروس ڈیلیوری میں بہت بہتری آرہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی کو پوری دنیا میں پہچان ملی ہے ۔آسڑیلین ہائی کمشنر نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی ورکنگ میں گہری دلچسپی لی اور ملتان میں ٹرانس جینڈر سکول کے قیام کی بے حدتعریف کی۔انہوں نے بتایا کہ آسٹریلیا پاکستان میں ہائبرڈ بیج کی تحقیق کے حوالے سے معاونت فراہم کررہا ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں کھارے پانی کے مسئلہ کے حل کے لئے بھی تکنیکی مدد فراہم کی جائے گی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب نے آسٹریلین ہائی کمشنر کویادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں