وارداتیں ،شہری لاکھو ں کی نقدی زیورات اور قیمتی سامان سے محروم

وارداتیں ،شہری لاکھو ں کی نقدی  زیورات اور قیمتی سامان سے محروم

میلسی (نامہ نگار )میلسی کے علاقے میں مختلف وارداتوں میں شہری لاکھو ں کی نقدی ،زیورات اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے ۔

بتایا گیا ہے کہ نواحی چک 88 ڈبلیو بی کے علی اصغرسے گڑھا موڑ کے سامنے گن پوائنٹ پر ڈاکوؤں نے 3 لاکھ 75 ہزار نقدی ، زیورات اورموبائل چھین لیا۔علاوہ ازیں امیر معاویہ سے مترو روڈ پر ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر موبائل اور نقدی چھین لی ، محمد شاہد موٹر سائیکل اور نقدی سے محروم ہو گیا ۔ دریں اثنافتح پور کے عبدالغفار کے ٹیوب ویل سے موٹرچوری ہو گئی ،پل حلیم والی کے غلام یسین کے گھر اور خان پور کے عمر دراز کی دکان کا چور صفایا کر گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں