یوٹیلیٹی سٹورز پر 1ماہ سے گھی کی سپلائی بند،صارفین پریشان

یوٹیلیٹی سٹورز پر 1ماہ سے گھی کی سپلائی بند،صارفین پریشان

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا )یوٹیلٹی سٹورز پرایک ماہ سے گھی ودیگر سستی اشیا کی سپلائی بند،حکومت غریبو ں کو ریلیف دینے میں ناکام ،صارفین پریشان۔

شہریوں جمیل،اﷲ وسایا ،ضمیر ،بختومائی ،نسیم بی بی ،کالو ،آمنہ ملک ،ثنا،یعقوب ،ارشد ،و دیگر نے کہا ہے کہ ریٹ بڑھانے کے باجود سپلائی نہیں دی جا رہی،مہنگائی کو کنٹرول کر کے یوٹیلیٹی سٹورز کے علاوہ مارکیٹ میں بھی سستے داموں گھی، آٹا اور اشیا ضروریہ کی سپلائی یقینی بنائی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں