مولانا ظفر احمد قاسم پاکستان کا ایک عظیم اثاثہ تھے ، گورنر

مولانا ظفر احمد قاسم پاکستان  کا ایک عظیم اثاثہ تھے ، گورنر

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ مولانا ظفر احمد قاسم پاکستان کا ایک عظیم اثاثہ تھے ،انہوں نے دینی تعلیم کے فروغ کیلئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔

گورنر پنجا ب کاجامعہ خالدؓ بن ولیدکے بانی مرحو م شیخ الحدیث مولانا ظفر احمد قاسم کے صاحبزادوں سے ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ مولانا ظفر احمد قاسم نے دینی تعلیم کوجدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کیا،ا نتہائی پسماندہ اور دور افتادہ علاقے میں جدید عصری علوم سے آراستہ عالمی معیار کی درسگاہیں قائم کرنا مولانا ظفر احمد قاسم کا تاریخ ساز کارنامہ ہے ۔ گورنر نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں