رمضان کی آمدکیساتھ ہی خودساختہ مہنگائی کاجن بے قابو

 رمضان کی آمدکیساتھ ہی خودساختہ مہنگائی کاجن بے قابو

باگڑسرگانہ(نامہ نگار)باگڑسرگانہ اورگردونواح میں رمضان کی آمدکیساتھ ہی خودساختہ مہنگائی کاجن بے قابوہوگیا ،دکانداروں نے من پسند ریٹ مقرر کرلیے ،کھانے پینے کی اشیا غریبوں کی قوت خرید سے باہر ہوگئیں۔

 دیہی علاقوں میں چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے صورتحال انتہائی گھمیر ہوگئی،منافع خوردونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ تفصیل کے مطا بق باگڑسرگانہ اور گردونواح میں خودساختہ مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑدیئے ہیں ،دکانداروں نے مقرر کردہ نرخوں سے کئی گنا زیادہ کھانے پینے کی اشیا کے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں ، کھانے پینے کی اشیا سبزیاں ،دالیں ،گھی، چینی، آٹا، برائلر مرغی کاگوشت وغیرہ غریبوں کی قوت خرید سے باہر ہوچکا ہے ، سبزی تک خریدنے سے قاصر ہیں ۔عوامی حلقوں نے چیکنگ کانظام بہتر بنانے کی اپیل کی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں