گھر آنے سے منع کرنے پر مسلح افراد کا خاتون پر تشدد،دھمکیاں

گھر آنے سے منع کرنے پر مسلح افراد کا خاتون پر تشدد،دھمکیاں

کوٹ ادو (نامہ نگار )گھر کے اندر بار بار آنے کی شکایات کرنے پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، شور کرنے پر ملزم قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ۔

 تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی علاقہ دائرہ دین پناہ کی رہائشی شادی شدہ خاتون زرمینہ بی بی نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ میں اپنے گھر میں اکیلی رہتی ہوں ،میرا خاوند مزدوری کے سلسلے میں راولپنڈی میں مقیم ہے ،محمد حسین میرے بارے میں بری نظر رکھتا ہے اور بہانے بہانے سے ہمارے گھر میں آتا ہے ،میں نے کئی بار گھر آنے سے منع کیا کہ میں گھر میں اکیلی ہوتی ہوں، گھر نہ آیا کرو۔ملزم بارہ مارچ کو بچوں کی گیند اٹھانے کے بہانے گھر آیا تو میں نے ان کے گھر جاکر شکایات کی ،شکایت کرنے پر محمد حسین، جاوید، اورنگزیب، حسن خان، غفار ،حلیمہ ،شازیہ ، ساجدہ اور ممتاز بی بی اکٹھے ہو کر آگئے ،آتے ہی مجھے زدوکوپ اور تشدد کرنا شروع کر دیا اور بالوں سے پکڑ کر مجھے گھسیٹتے رہے ، میرے شور کرنے پر ملزم قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں