دو موٹرسائیکلوں میں تصادم خاتون اور بچے سمیت 3زخمی

 دو موٹرسائیکلوں میں تصادم   خاتون اور بچے سمیت 3زخمی

سکندرآباد(نامہ نگار)دو تیزرفتار موٹرسائیکلوں میں تصادم کے باعث خاتون اور بچے سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

ریسکیو نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا۔معلوم ہوا ہے کہ سکندر آباد کے علاقے پل کھارا کے قریب دو تیزرفتار موٹرسائیکلوں کے تصادم میں تین افراد مبین، سلیم اور پروین شدید زخمی ہوگئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں