تعلیمی ترقی کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی ، دانش خلیل

تعلیمی ترقی کے بغیر کوئی قوم  ترقی نہیں کرسکتی ، دانش خلیل

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر دانش خلیل نے کہا کہ قوموں کی ترقی تعلیم سے جڑی ہے اور تعلیم کا حصول ہر بچے کا حق ہے جبکہ اچھے تعلیمی ادارے بچوں کی بہترین نشوونما کرکے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔

دانش خلیل نے نجی تعلیمی ادارے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ سکول انتظامیہ دور جدید کی تمام سہولیات فراہم کرے گی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں