24خواتین سمیت 88نئے لیکچررز کی تعیناتی کردی گئی

24خواتین سمیت 88نئے لیکچررز کی تعیناتی کردی گئی

ملتان(خصوصی رپورٹر)ہائرایجوکیشن کمیشن نے 88 نئے لیکچررز کی تعیناتی کی منظوری دیتے ہوئے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے سفارش کئے گئے لیکچررز کی تعیناتی کردی۔

تفصیلات کے مطابق سیاسیات کے 47مرد ،شعبہ فارسی کے 8مرد ،شعبہ لائبریری سائنس کے 9مرد اور شعبہ جرنلزم کی 24 خواتین لیکچررزشامل ہیں، لیکچررز کی تعیناتی کے احکامات بذریعہ میل متعلقہ مرد وخواتین کو اور بذریعہ پورٹل متعلقہ پرنسپلز کو بھجوا دئیے گئے ۔تمام مرد وخواتین لیکچررز کو کہا گیا ہے کہ وہ 15 ایام کے اندر ڈیوٹی پر پہنچیں، تعینات ہونیوالوں کی ڈگریاں بذریعہ پرنسپل متعلقہ بورڈ اور یونیورسٹی سے تصدیق کروائی جائیں گی، مذکورہ اساتذہ دو سال تک ٹرانسفر کی درخواست نہیں دیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں