مفت آٹا سکیم،فلور ملزنے ناقص آٹے کی سپلائی شروع کر دی

مفت آٹا سکیم،فلور ملزنے ناقص آٹے کی سپلائی شروع کر دی

میلسی (نامہ نگار )فلور ملزنے مفت آٹا سکیم کیلئے ناقص آٹے کی سپلائی شروع کر دی۔شہریوں نے الزام لگایا ہے کہ مفت آٹے کی روٹی کا رنگ کالا،انتہائی ناقص اور بدبودار ہے جو کھانے کے قابل نہیں ہے اور آٹا پوائنٹس پر عملہ مستحقین کا آٹا بھی ہڑپ کر رہا ہے ۔

تفصیل کے مطابقمیلسی کے محلہ حسن آباد کے رہائشی ساجد، ریشما مائی ،روبینہ بی بی و دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے مفت آٹا سکیم میں میلسی کی تھری سٹار فلور ملز سمیت دیگر ملز نے انتہائی ناقص اور بدبودار آٹا سپلائی کرنا شروع کر رکھا ہے جس کی روٹی کالے رنگ کی ہوتی ہے جو کھانے کے قابل نہیں ہے جبکہ تھری سٹار فلور ملز نے اپنے 648 روپے والے تھیلے کو الٹا کر کے اس میں مفت آٹا سکیم چلا رکھی ہے ۔روبینہ بی بی اور ریشما مائی نے بتایا کہ ہمارے شناختی کارڈ پر گورنمنٹ ہائی سکول کے آٹا پوائنٹ سے عملہ نے تھیلے نکال کر ہڑپ کر لئے ہیں۔ متاثرین نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں