زخمی ا،لاغر اور بیمار جانوروں کا گوشت سر عام بکنے لگا،شہری بیمار

زخمی ا،لاغر اور بیمار جانوروں کا گوشت سر عام بکنے لگا،شہری بیمار

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)خانیوال شہر میں زخمی،بیمار اور لاغر جانوروں کے گوشت کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے ، شہر موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے ہیں ۔

تفصیل کے مطابق خانیوال شہر وگرد ونواح میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث قصاب پانی بھرے مضر صحت گوشت کی مہنگے داموں فروخت بلاخوف وخطرہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اکثر قصاب جانوروں کو سلاٹر ہاؤس لے جانا بھی گوراہ نہیں کرتے ۔ بیمار یا زخمی جانوروں کو اونے پونے داموں خرید کرانہیں اپنے گھروں سے ذبح کرکے گوشت دکانوں پر رکھ کر فروخت کردیا جاتا ہے اور کوئی قصاب بھی سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق گوشت فروخت کرتا نظر نہیں آتا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ قصاب بیمار جانوروں کا گوشت فروخت کرکے کھلم کھلا انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے زخمی ،لاغر اور بیمار جانور فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں