گراں فروشوں کیخلاف بھرپور مہم کا حکم

گراں  فروشوں  کیخلاف  بھرپور  مہم  کا  حکم

ملتان(کورٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے گراں فروشوں کے خلاف بھرپور مہم چلانے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس احترام رمضان آرڈینس پر مکمل عملدرآمد کرائیں۔

ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی سمیل مشتاق نے گراں فروشی پر متعدد دکان داروں کو بھاری جرمانے عائد کئے اور احترام رمضان آرڈینس کی خلاف ورزی پر 5 سے زائد ہوٹل اور ریسٹورنٹس کو بھی نوٹس جاری کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے گراں فروشوں کو 40 ہزار جرمانہ کرکے حتمی وارننگ بھی دی۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ ماہ رمضان میں ذخیرہ اندوزی و گراں فروشی کے مرتکب افراد جیل کی سیر کیلئے تیار رہیں۔احترام رمضان آرڈینس کے تحت ہوٹل اور ریسٹورنٹ سیل کرکے جرمانے کئے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی افسر روزانہ منڈیوں کی چیکنگ کرکے سرکاری ریٹس پر عملدرآمد کرائیں گے جبکہ تاجر برادری سے بھی اپیل ہے کہ ماہ رمضان میں ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی کی جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں