پنجاب کے سکولوں میں طلبہ کیلئے ایک کروڑ 60 لاکھ کتابوں کی کمی

پنجاب  کے  سکولوں  میں  طلبہ  کیلئے  ایک  کروڑ  60  لاکھ  کتابوں  کی  کمی

ملتان(خصوصی رپورٹر)صوبہ بھر میں ایک کروڑ 60لاکھ درسی کتابوں کی کمی کا انکشاف ہواہے ۔

ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے رواں سال 5کروڑ 10لاکھ سے زیادہ کتابیں فراہم کرنی ہیں مگر ٹیکسٹ بک بورڈ نے ابھی تک 3کروڑ 40لاکھ 972کتابیں فراہم کی ہیں۔سکولوں میں نئے تعلیم سال کا آغاز یکم اپریل سے ہونے جارہا ہے ، تاحال طلبا کومکمل کتابیں فراہم نہیں کی گئیں۔پی ایم آئی یو نے کتابوں کی فراہم کیلئے پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلمنٹیشن یونٹ ٹیکسٹ بک بورڈ کو درخواست کردی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پرباقی کتابیں بھی فراہم کی جائیں، رواں سال قرآن کی لازمی تعلیمی کے لئے کتابیں بھی پرنٹ ہونی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں