خانیوال میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، بیماریاں پھیلنے لگیں

خانیوال میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، بیماریاں پھیلنے لگیں

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)شہر و گردونواح میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرلگ گئے ، اندرونی علاقوں میں کوڑا کرکٹ کو آگ لگا کر تلف کرنے کا۔۔

 سلسلہ بدستور جاری ہے جس سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ سموگ میں اضافے کے خطرہ ہے ۔تفصیل کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر کے علاقوں میں جا بجا گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکرز کی اکثریت کوڑا کرکٹ اٹھانے کے بجائے انہیں آگ لگا کر تلف کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، جس کو دیکھتے ہوئے علاقہ مکین بھی سر شام کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں،جس کی وجہ سے شہر میں سموگ میں اضافے کے خطرات لاحق ہو چکے ہیں اور ساتھ ہی فضائی آلودگی میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو رہاہے ، ضلعی افسروں کا تمام تر زور صفائی کے بجائے فوٹو سیشن تک محدود ہے ، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے روزانہ گلی محلوں کی صفائی اور کوڑا کرکٹ جلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں