آٹا تقسیم میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، آصف حسین

 آٹا تقسیم میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، آصف حسین

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ پرائس مجسٹریٹس گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کریں ۔انتظامیہ عوام کو سستے۔۔

داموں اشیائے خورونوش کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں ہدایت کی کہ وہ ہر قسم کے دباؤ سے بالاتر ہو کر فرائض انجام دیں اور گرانفروشوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ بڑے سٹورز اور شاپنگ مالز پر بھی قیمتوں کو چیک کریں اور گرانفروشی پر ان کے خلاف بھی کارروائی کریں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع بھر میں 4518 مقامات پر پرائس چیکنگ کی گئی، اوور چارجنگ اور نرخنامے نمایاں مقام پر آویزاں نہ کرنے پر 166 دکانداروں کو چار لاکھ 26 ہزار جرمانہ کیا گیا۔ عادی گرانفروشوں کے خلاف تین ایف آئی آر درج کرائی گئیں اورآٹھ گرانفروشوں کو گرفتار کیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں