رمضان المبارک میں بھکاریوں کی یلغار،شہری لٹنے لگے

رمضان المبارک میں بھکاریوں کی یلغار،شہری لٹنے لگے

کوٹ ادو( تحصیل رپورٹر)رمضان المبارک شروع ہوتے ہی کوٹ ادو میں بھکاریوں کی یلغار ہو گئی ہے ،بھکاری گروہ زبر دستی شہریوں سے رقم بٹور نے لگا۔۔

بھکاریوں کی اکثریت نشہ استعمال کرنے اور فروخت کرنے سمیت چوریوں کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا امکان ہے ۔تفصیل کے مطابق رمضان المبارک شروع ہوتے ہیں کوٹ ادوشہر اور گردونواح میں بھکاریوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے اور صبح سویرے ہی خواتین بھکاری شیر خوار بچوں کو اٹھائے بھیک مانگ رہی ہوتی ہیں ، جبکہ بوڑھے بھکاری نوجوان لڑکیوں کو ساتھ لے کر شہر میں سرعام مانگ رہے ہیں، بعض بھکاری نشہ آوراشیا کا بھی استعمال کررہے ہیں اورچھوٹے بچوں سے جبری بھیک منگوائی جارہی ہے ۔ بھکاریوں کے گروہ مختلف مقامات پر اپنے ٹھکانے بناکردھندے میں مصروف ہے ۔انتظامیہ کی طرف سے کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے مکروہ دھندہ جاری ہے ۔ عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بھکاریوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں