بدترین مہنگائی، عید پر غریبوں کی خوشیاں ماند پڑنے کا خدشہ

بدترین مہنگائی، عید پر غریبوں کی خوشیاں ماند پڑنے کا خدشہ

باگڑسرگانہ(نامہ نگار)بدترین مہنگائی اور بے روز گاری کے ہاتھوں مجبور غریب اور دیہاڑی دار طبقہ کی اس مرتبہ بھی عید الفطر کی خوشیاں ماند پڑنے کا خدشہ ہے۔۔

غریب خاندانوں کے ہزاروں بچے نئے جوتوں اور کپڑوں سے محروم رہ جائیں گے ، والدین ابھی سے پریشان ہیں باالخصوص دیہاڑی دار طبقہ انتہائی مایوس دکھائی دے رہا ہے ۔ تفصیل کے مطابق ملک بھر میں غربت ،مہنگائی اوربے روزگاری کے ستائے غریب خاندانوں کے ہزاروں بچے اس بار عید پر نئے کپڑے اور جوتے خریدنے سے قاصرنظر آتے ہیں ، چھوٹے قصبوں اورشہروں میں سینکڑوں خاندان ایسے ہیں جن کے بچوں کو عیدالفطر کے موقع پر نئے جوتے اور کپڑے بھی میسرنہیں اوروالدین اپنے بچوں کا سامنا نہیں کر پا رہے ،گزر بسر کا ذکر کرتے ہوئے ان کی آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ ان غریبوں کیلئے کوئی ایسا پیکیج دے جس سے یہ عید کی خوشیوں کو یقینی بناسکیں، مخیر حضرات ایسے تمام طبقات کو خاموشی کے ساتھ سپورٹ کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں