میونسپل کمیٹی میلسی کا نادرا لنک منقطع

میونسپل کمیٹی میلسی کا نادرا لنک منقطع

میلسی (نامہ نگار)عدم ادائیگی پر میونسپل کمیٹی میلسی کا نادرا لنک کنکشن منقطع کر دیا گیا جس کے باعث سائلین پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔۔

معلوم ہوا ہے کہ میونسپل کمیٹی میلسی کی انتظامیہ نے ایک لاکھ بیس ہزار روپے کی ادائیگی نہیں کی جس کی وجہ سے نادرا لنک کنکشن منقطع ہے ۔ تاریخ پیدائش اور فوتگی کا اندراج نہ ہونے کی وجہ سے سائلین پریشان ہیں ۔شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر میلسی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں