رمضان میں چکن،چھوٹے ،بڑے گوشت کے من پسند ریٹ مقرر

رمضان میں چکن،چھوٹے ،بڑے گوشت کے من پسند ریٹ مقرر

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار)رمضان المبارک کے پہلے عشرہ میں شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں قصابوں نے گائے۔۔

بکرے اور مرغی کے گوشت کے من مرضی کے نرخ وصول کرنا شروع کر دئیے ہیں،سرکاری نرخ ناموں کوبھی نظر انداز کر دیا گیا،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور انتظامیہ صارفین کا تماشہ دیکھنے میں مصروف جبکہ شہری مہنگے داموں گوشت خریدنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں نے بتایا ہے کہ قصابوں نے سرکاری نرخ نامے صرف چسپاں کررکھے ہیں لیکن ریٹ اپنی مرضی کے وصول کررہے ہیں،مادہ، لاغر، بیمار، نیم مردہ جانوروں کا گوشت بھی مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے ،کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں، اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ فوری طور پر کارروائی کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں