موسمیاتی تبدیلی ، متعدد شہری ناک و گلے کے امراض میں مبتلا

موسمیاتی تبدیلی ، متعدد شہری ناک و گلے کے امراض میں مبتلا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)موسم کی تبدیلی کے باعث خانیوال شہرومضافاتی علاقوں میں ناک و گلے کے امراض میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔۔

بڑی تعداد میں شہری زکام،کھانسی اور گلے میں درد وخراش کی وجہ سے ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں، ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیاہے ۔ ماہرامراض ناک،کان وگلہ نے شہریوں سے کہا ہے کہ کھٹی،چکنی و ٹھنڈی چیزوں سے پرہیز کریں،ٹھنڈ ی ہواچلتے وقت گھروں سے باہر نکلتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بصورت دیگر یہ امراض سنگین نوعیت اختیار کر سکتے ہیں۔ شعبہ امراض ناک،کان وگلہ کے ڈاکٹرز کا کہناتھا کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ہسپتال میں بڑی تعداد میں گلے اور نا ک کے امراض میں مبتلا مریض آرہے ہیں ۔جب بھی موسم تبدیل ہوتا ہے ، اسی طرح کے مریض آتے ہیں کیونکہ زیادہ تر مریض احتیاط نہیں برتتے اور ہر طرح کی ٹھنڈی اور کھٹی اشیا استعمال کر لیتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں