’’اینٹی تجاوزات ٹاسک فورس قائم ،جلد گرینڈ آیشن ہوگا‘‘

’’اینٹی تجاوزات ٹاسک فورس قائم ،جلد گرینڈ آیشن ہوگا‘‘

ملتان (سٹاف رپورٹر )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ 8 لاکھ مستحقین کومفت آٹے کے 24 لاکھ بیگز دینے کیلئے 34 پوائنٹس بنا کر۔۔

کاؤنٹرز کی تعداد 40 کر دی ،جہاں پر سیکنڈ شفٹ میں بھی فری آٹا دینے کا سلسلہ جاری ہے ،اب تک دس لاکھ سے زائد بیگز تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ سبزیوں ، پھلوں اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں خودساختہ اضافے پر 40 مجسٹریٹس کو فعال کر کے 300 دکانداروں کیخلاف مقدمات درج کر کے لاکھوں روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا جس سے اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم ہونا شروع ہو گئی ہیں ،تجاوزات کیخلاف آپریشن کیلئے بھی ٹاسک فورس بنا دی۔

جس کی قیادت اے سی سٹی شمائل مشتاق کو سپرد کر دی گئی ہے ،جلد تجاوزات مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن ہوگا۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر عابدہ فرید نے رونامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کلمہ چوک ، گلشن مارکیٹ ، ریلوے گراؤنڈ اور کمپری ہینسو سکول میں آٹے کی فراہمی کے دوران متعدد بار بند نظمی کے واقعات ہو ئے جس کی وجہ سے ضلع انتظامیہ نے 34 سیل پوائنٹس پر مفت آٹے کی فراہمی کیلئے 40 کاونٹرز بنا دئیے ،جس سے صورتحال بہتر ہوگئی ہے ۔عابدہ فرید نے کہاکہ 6 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کیلیے بارادنے کی تقسیم شروع کر د ی ہے تاکہ 3900 روپے من کے حساب سے گندم کی خریدار ی کو یقینی بنا کر مقررہ ہدف حاصل کیا جاسکے ،کاشتکاروں کی آسانی کیلئے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کر دیا گیاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں