سیوریج لائن بند،گندہ پانی گھروں میں داخل،شہری پریشان

سیوریج لائن بند،گندہ پانی گھروں میں داخل،شہری پریشان

میلسی (نامہ نگار )سیوریج لائن بند ہونے سے میلسی کا علاقہ فدہ ٹاؤن سیوریج کے گندے پانی میں ڈوب گیا۔ گندہ اور بدبودار پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا۔۔

جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں ۔تفصیل کے مطابق سیوریج لائن بند ہونے سے میلسی کا علاقہ فدہ ٹاؤن سیوریج کے گندے پانی میں ڈوب گیا۔ انتظامیہ اور سیاستدانوں کی جانب سے اس علاقے پر توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے سیوریج لائن بند ہے اور گندہ پانی تالاب کی شکل اختیار کر چکا ہے ، گلیاں پانی سے بھر گئی ہیں اور گندہ پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو رہا ہے جس کے باعث پورے علاقے میں ہر طرف بدبو ہی بدبو ہے ۔شہریوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں