رنگ پور ملتان مظفرگڑھ مین روڈ مکمل تباہ، حادثات معمول

رنگ پور ملتان مظفرگڑھ مین روڈ مکمل تباہ، حادثات معمول

رنگ پور ( نمائندہ دنیا )رنگ پور سے اڈا کھجی والا تک ملتان مظفرگڑھ مین روڈ مکمل طور پر تباہ ہوگیا،بارشوں کی وجہ سے بڑے بڑے گڑھے بن چکے ہیں۔۔

قیمتی گاڑیاں کٹھارا بننے لگیں ،حادثات معمول بن گئے ، محکمہ پنجاب ہائی وے اور ضلعی انتظامیہ کسی بڑے حادثہ کی منتظر ہے ،روڈ جلد مرمت نہ کی گئی تو کوئی بڑا حادثہ ہو سکتا ہے ،خراب روڈ کی وجہ سے مسافروں کو آنے جانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے ، تکلیف دہ بات یہ ہے کہ اس علاقے کے منتخب نمائندوں نے بھی رنگ پور کی عوام اور مسافروں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لیے کوئی کوشش نہیں کی۔شہریوں حاجی مقبول احمد لک، اعجاز خان کھیڑا،سردار مصور خان کھیڑا،ملک حمزہ ، عدنان شاہد ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ، کمشنر ڈیرہ غازی خان ،ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ روڈ کو جلد مرمت کرایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں