ٹھٹھہ صادق آباد میں ڈاکو ناکہ، متعدد شہری لٹ گئے

ٹھٹھہ صادق آباد میں ڈاکو  ناکہ، متعدد شہری لٹ گئے

جہانیاں(نمائندہ دنیا)تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی حدود میں چار ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر کار،رکشہ سواروں اور متعدد شہریوں کو لوٹ لیا۔

 تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی حدود میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ رات گئے 4 ڈاکوؤں نے پل 14 ٹھٹھہ صادق آباد روڈ پر پکا پل چک نمبر 138 دس آر کے قریب ناکہ لگا کر چک نمبر 138 دس آر کے رکشہ ڈرئیور محمد عرفان اور سجاد سے پانچ ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا جبکہ ایک کار سوار شہری سے بھی20 ہزار روپے نقدی اورموبائل فون چھین لیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں