وہاڑی موٹر سائیکل مارکیٹ میں سیوریج مین ہول کا ڈھکن غائب،ٹریفک کا بہاؤ متاثر

وہاڑی موٹر سائیکل مارکیٹ  میں سیوریج مین ہول کا ڈھکن  غائب،ٹریفک کا بہاؤ متاثر

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)بلدیہ کے شعبہ انجینئرنگ افسروںو عملہ کی چشم پوشی سے کلب روڈ پر موٹر سائیکل مارکیٹ میں سیوریج مین ہول کا ڈھکن گزشتہ کئی روز سے غائب ہے ۔۔۔

اطلاع کے باوجود کسی نے اسے درست کرنے کیلئے اقدام نہیں اٹھایا۔متاثرہ شہریوں عبدالمجید ، حنیف، عبدالغفار، افضل ،ساجد علی ،مختار علی اور عبدالغفور نے بتایاکہ کہ کھلے مین ہول کی وجہ سے ٹریفک کا بہاؤ متاثر، حادثات معمول بن چکے ہیں۔ کسی وقت کوئی جانی نقصان بھی ہوسکتا ہے ،ارباب اختیار سے فوری طور پر مسئلہ حل کرائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں