بی آئی ایس پی پروگرام کی رقم میں کٹوتی ،ریٹیلر گرفتار

بی آئی ایس پی پروگرام کی  رقم میں کٹوتی ،ریٹیلر گرفتار

وسندے والی (نامہ نگار)پولیس نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں ناجائز کٹوتی کرنیوالا ریٹیلر گرفتار کرلیا۔

بتایا گیا ہے کہ عذراں بی بی رقم نکلوانے گئی تو حافظ موبائل شاپ ماہڑہ پر موجود ریٹیلر محمد قاسم سکنہ ماہڑہ نے 8500 کی رقم میں سے 8000 روپے دیکر 500 روپے ناجائز کاٹ لیے جس پر روہیلانوالی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریٹیلر کیخلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کردیااور خاتون کو بقایا500روپے دلوا دئیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں