ڈاکو موٹرسائیکل سوار سے نقدی،موبائل فون چھین کر فرار

ڈاکو موٹرسائیکل سوار سے  نقدی،موبائل فون چھین کر فرار

میلسی (نامہ نگار )ڈاکو موٹرسائیکل سوار سے موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

بتایا گیا ہے کہ اللہ رکھا کالونی کا آفاق جعفر موٹر سائیکل پر 9 بجے شب گھر لوٹتے ہوئے جونہی پل عمر کھچی کے قریب سے گزرا تین ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر روک لیا اور50 ہزار روپے کا قیمتی موبائل فون اور 30ہزار نقدی چھین کر فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں