سکاٹ لینڈ میں پہلے مسلم وزیر بننے پر حمزہ یوسف کے پھوپھاکو مبارکبادیں

سکاٹ لینڈ میں پہلے مسلم وزیر بننے پر  حمزہ یوسف کے پھوپھاکو مبارکبادیں

میاں چنوں (تحصیل رپورٹر)میاں چنوں کے 37 سالہ حمزہ یوسف سکاٹ لینڈ میں پہلے مسلم وزیر منتخب ہوگئے ۔

 تفصیل کے مطابق پاکستانی نژاد تحصیل میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ حمزہ یوسف جنہوں نے گلاسگو سے تعلیم حاصل کی ،سکاٹ لینڈ میں حال ہی میں ووٹنگ کے ذریعے ان کا انتخاب کیا گیا ،حمزہ ہارون یوسف کے دادا 1960میں فیملی کے ہمراہ سکاٹ لینڈ شفٹ ہوگئے تھے ، کامیابی پر اُنکے پھوپھا منظور حسین کے گھر مبارکباد کیلئے شہریوں کا رش لگ گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں