ڈاکوبیوپاری کے منشی سے 7لاکھ روپے ،موٹرسائیکل چھین کر فرار

ڈاکوبیوپاری کے منشی سے 7لاکھ  روپے ،موٹرسائیکل چھین کر فرار

خان گڑھ(سٹی رپورٹر)مظفرگڑھ میں ڈاکو بیوپاری کے منشی سے 7لاکھ روپے اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رکھ خانپور میں تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے بیوپاری عباس دستی کے منشی صابر سے اسلحہ کی نوک پر 7 لاکھ روپے اور نئی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔تھانہ سول لائنز پولیس نے متاثرہ شخص صابر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں