کوڑا کرکٹ شاہراہوں پر پھینکنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ

کوڑا کرکٹ شاہراہوں پر پھینکنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ

ملتان(خبرنگارخصوصی)چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے کہا ہے کہ بلڈنگ میٹریل اور کوڑا کرکٹ شاہراہوں پر۔۔۔

 پھینکنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے ۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے انفورسمنٹ سیل نے گزشتہ روز 10 پراپرٹی مالکان کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حتمی نوٹس کے بعد بھاری جرمانے اور پراپرٹی بھی سیل کی جائے گی،شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے ۔ انہوں نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں اور کمپنی ورکشاپ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ مہذب قومیں اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں شہری اپنی قومی ذمہ داری نبھاتے ہوئے کوڑا کرکٹ اور بلڈنگ میٹریل شاہراہوں پر مت ڈالیں۔ قبل ازیں کمپنی کی جانب سے عوامی شکایات پر ٹمبر مارکیٹ اور قاسم بیلہ کے علاقوں میں خصوصی سکریپنگ آپریشن بھی کیا گیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں