بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے دفاتر میں 1100اے سی نصب

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے دفاتر میں 1100اے سی نصب

ملتان(شاہدلودھی سے )بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے دفاتر میں 11سو ائیر کنڈیشنر نصب کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق زکریایونیورسٹی میں اس وقت دفاتر میں لگائے گئے ایئرکنڈیشنوں کی تعداد 1100سے زائد ہے جن میں جناح آڈیٹوریم کے اے سی شامل نہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی قانون کے مطابق ایئر کنڈیشنز صرف گریڈ18اوراس سے اوپر کے افسروں کے کمرے میں لگائے جاسکتے ہیں اور ان گریڈز میں کام کرنے والے افراد کی تعداد صرف 4ہے ،باقی تمام ایئر کنڈیشنر غیرقانونی ہے جن سے بجلی کے بل کی مالیت 4کروڑ سے تجاوز کرجائے گی۔یونیورسٹی میں اس وقت27دوٹن اور 40 چارٹن،4ساڑھے چارٹن کی الماریاں ،2چلر ،13ایک ٹن کے سپلٹ ،794ڈیڑھ ٹن کے سپلٹ 164دوٹن کے سپلٹ اور 48ونڈ و اے سی نصب ہیں جو مسلسل چلتے ہیں یہاں تک کہ افسروں کے جانے کے بعد عملہ ٹھنڈی ہوا میں انجوائے کرتاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں