مالی دشواری کا شکار طالب علموں کیلئے تعلیمی وظائف کا اعلان

مالی دشواری کا شکار طالب علموں کیلئے تعلیمی وظائف کا اعلان

ملتان (خصوصی رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر کی 98یونیورسٹیوں کے ساتھ انڈر گریجویشن میں رجسٹرڈ مالی طور پر دشواری میں مبتلا ضرورت مند طالب علموں کیلئے تعلیمی وظائف کا اعلان کیا ہے ۔۔۔

جس کیلئے رجسرڈ طالب علم اپنے ادارے کی وساطت سے درخواستیں دیں گے ، ہائر ایجوکیشن کمیشن براہ راست درخواستیں قبول کرے گا تاہم درخواست بھجوانے کا فیصلہ ادارہ کرے گا جہاں طالب علم رجسٹرڈ ہوگا، وظیفہ تعلیمی پروگرام کی تکمیل تک جاری رہے گا ،ٹیوشن فیس ،آمد ورفت کے اخراجات اور رہائشی اخراجات کیلئے چھ ہزار روپے ماہوار دئیے جائیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں