بورے والا،فوارہ چوک پر بارشی پانی جمع،شہریوں کو مشکلات

بورے والا،فوارہ چوک پر بارشی پانی جمع،شہریوں کو مشکلات

بورے والا(سٹی رپورٹر )لاہور روڈ فوارہ چوک کے ساتھ دہلی ملتان روڈ پر ایک ہفتے سے بارشی پانی جمع ہونے سے ٹرانسپورٹرز اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ، کروڑں کی لاگت سے تیار ہونے والا روڈ ٹوٹنا شروع ہوگیا۔۔۔

 کئی موٹرسائیکل سوار اور راہگیرگر کر زخمی ہوچکے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ لاہور روڈ فوارہ چوک کے ساتھ دلی ملتان روڈ پر ایک ہفتہ سے بارشی پانی جمع ہے جس سے کروڑوں کے لاگت سے تیار ہونیوالی سڑک ٹوٹنا شروع ہوگئی ہے ۔پانی کھڑا ہونے کی وجہ پلازہ مالکان کی جانب سے ایک سائیڈ پر مٹی ڈال کر ٹائل سے جگہ کو اونچا کرنا بتائی جاتی ہے ،کئی مرتبہ درخواست کے باجود میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران ٹس سے مس نہیں ہوئے ۔ماسڑ نعیم ،اخلاق احمد شاہ ،سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کے صدر میاں طارق محمود ودیگر نے اسسٹنٹ کمشنر عبد الباسط و دیگر متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں