نان سٹاپ وارداتیں، تاجر کے گھر کا صفایا،گھریلو ملازمہ اغوا

 نان سٹاپ وارداتیں، تاجر کے گھر کا صفایا،گھریلو ملازمہ اغوا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)کوٹ ادو اور گردونواح میں وارداتوں کا سلسلہ جاری، چور تاجر کے گھر کا صفایا کرگئے ، زمینداروں کی سولر پلیٹیں اور مویشی بھی چوری، گھریلو ملازمہ کو اغوا کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر13میں تاجر مرزا اسد بیگ کے گھر سے گرینڈ مشین سمیت موٹر،پانی والی ٹینکی ،مشین کی لیڈ چوری ہوگئی۔وارڈ نمبر 14 ڈی محلہ گانمن شاہ کے محمد یاربوہا کی جواں سالہ بیٹی(ف)مظہر حسین کاظمی کے گھر کام کرتی تھی جسے نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ،ملزم جاتے ہوئے مظہر حسین کاظمی کے گھر سے 6ہزارروپے نقد اور9 تولہ طلائی زیورات بھی لے گئے ۔چوک سرور شہید کے چک نمبر 519 ٹی ڈی اے کے عبدالرؤف سامٹیہ کا12سالہ بیٹا کاشف سکول سے واپس گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم کار سواروں نے پکڑ کر کارمیں ڈالنے کی کوشش کی اوربچے کے شور اور رونے پرموقع سے فرار ہوگئے ۔چک نمبر 578 ٹی ڈی اے میں کاشتکار ندیم آرائیں کی2 بکریاں اور ایک بکرا،موضع پتل منڈا شرقی کے قیصر عباس کی تین لاکھ کی سولر پلیٹیں چوری ہوگئیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں