میاں چنوں میں 16لاکھ کا ڈاکہ،مزاحمت پر شہری زخمی

میاں چنوں میں 16لاکھ کا ڈاکہ،مزاحمت پر شہری زخمی

میاں چنوں (تحصیل رپورٹر)ڈاکوؤں نے شہری سے 16لاکھ روپے لوٹ کر مزاحمت پر زخمی کردیا۔

تفصیل کے مطابق وائیں میرج ہال روڈ پر چار ڈاکوؤں نے بینک سے پیسے نکلواکر جانیوالے منور علی کیساتھ لوٹ مار کی تو ہاتھا پائی کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے منور علی شدید زخمی ہوگیا اور ڈاکو 16لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شہری کو ہسپتال منتقل کردیا،زخمی شہری کو پانچ گولیاں لگیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں