متعددفراڈیے بینک سے لاکھوں روپے کا قرضہ لیکر غائب

متعددفراڈیے بینک سے لاکھوں روپے کا قرضہ لیکر غائب

کوٹ ادو( تحصیل رپورٹر)خواتین سمیت فراڈیوں کا گروہ بینک سے قرضے لے کر غائب ،گارنٹی طور پر دئیے گئے چیک بھی جعلی نکلے ،قرض واپسی کی مدت پوری ہونے پر گھر وں کو تالے لگا کر فرار ہوگئے ۔۔۔

 چیک جعلی ثابت ہونے پر بینک منیجر نے فراڈیوں کے خلاف مقدمات درج کرادئیے ۔ تفصیل کے مطابق مقامی بینک سے 3خواتین سمیت فراڈیوں کا گروہ طویل المدتی قرضہ لیکرواپس دیے بغیر فرارگیا،کوٹ ادوشہر کے کاشف شبیر،شاکر،ندیم،دائرہ دین پناہ کی احمرین ،اتفاق کالونی کے عبدالرحمن ،بستی پرہاڑ کے محمدمحسن ،سنانواں کے حسین الصالحین،چک نمبر516ٹی ڈی اے کی اسماء اسلم اورچک 520ٹی ڈی اے کی حنابشیر نے لاکھوں روپے قرض لیا اوربطورگارنٹی جعلی چیک دے دئیے ،مدت پوری ہونے پرپیسے جمع نہ ہوئے تو ریکوری افسر کے گھر وں میں گیا تو تالے لگے ہوئے تھے ، مذکورہ چیک بھی ڈس آنر ہوگئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں